Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026

امیر کویت نے وزیر اعظم کو نائب مقرر کردیا

شاہی فرمان میں بتایا ہے کہ ’ولی عہد کے مقرر ہونے تک فیصلے پر عملدرآمد ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
امیر کویت  شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے وزیر اعظم شیخ ڈاکٹر محمد صباح السالم الصباح کو نائب مقرر کردیا ہے۔
کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق امیر کویت نے شاہی فرمان جاری کردیا ہے۔
شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ’کویت کے امیر کی غیر موجودگی میں وزیر اعظم  نائب ہوں گے‘۔
شاہی فرمان میں بتایا ہے کہ ’ولی عہد کے مقرر ہونے تک فیصلے پر عملدرآمد ہوگا‘۔

شیئر: