سوشل میڈیا پر اپنی انوکھی گلوکاری کے باعث مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان پاکستان کی قومی اسمبلی جا پہنچے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں چاہت فتح علی خان کو پاکستان کی قومی اسمبلی کے ہال میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو میں چاہت فتح علی خان اپنے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں ’میں آج پہلی بار قومی اسمبلی پہنچ گیا ہوں، انشاءاللہ اب اگلی بار الیکشن جیت کر یہاں آؤں گا۔‘
Chahat Fateh Ali Khan in National assembly - this is not funny, this is concerning and serious - What kind of picture are we sending out about our legislative assembly?
For so called democrats it should be a sacred hall but It seems either all our representatives were like him… pic.twitter.com/XrGzW7K4Oz
— Salman Javed (@M_EssJay) January 23, 2024
گلوکار نے اپنے پیغام میں کہا ’اب خوشیاں ہی خوشیاں ہوں گی، پاکستان میں نئی سیاست کا آغاز ہوگا جس میں درگزر، پیار اور محبت ہوگا۔ پاکستان کے تمام صوبوں میں خوشیاں اور ہریالی ہوگی۔‘
چاہت فتح علی خان نے کچھ روز قبل یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کی تھی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں انٹرنیٹ صارفین کو طنز و مزاح کا موقع ملا وہیں کچھ صارفین اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے بھی دکھائی دیے۔
سلمان جاوید نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’ قومی اسمبلی میں چاہت فتح علی خان - یہ مذاق نہیں ہے، یہ تشویشناک بات ہے - ہم اپنی قانون ساز اسمبلی کے بارے میں کیسی تصویر پیش کر رہے ہیں؟ نام نہاد جمہوریت پسندوں کے لیے یہ ایک مقدس ہال ہونا چاہیے لیکن ایسا لگتا ہے کہ یا تو ہمارے تمام نمائندے شروع سے ہی ان جیسے تھے یا اب انہوں نے ان لوگوں کو ایوانوں میں آنے دیا ہے جہاں ہمارے مستقبل کا فیصلہ ہوتا ہے۔ یہ خوش ہونے کی چیز نہیں ہے، اسے بحیثیت قوم ہمارے زوال کی یاد دہانی کے طور پر پیش کیا جانا چاہیے۔‘













