Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کابینہ نے انڈیا کے ساتھ الیکٹرک اور ہائیڈروجن ربط کی منظوری دیدی

کنگ عبد العزیز عجائب گھر اور انڈین قومی آرکائیوز کے درمیان تعاون کی یادداشت کی بھی منظوری دی گئی‘ ( فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس ریاض میں منعقد ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کابینہ نے ملکی اور بین الاقوامی امور اور معاملات پر غور کرنے کے بعد اہم فیصلے کئے ہیں۔
سعودی کابینہ نے انڈیا کے ساتھ  گرین الیکٹرک اور ہائیڈروجن ربط کے معاہدے کی منظوری دی ہے۔
اسی طرح کنگ عبد العزیز عجائب گھر اور انڈین قومی آرکائیوز کے درمیان تعاون کی یادداشت کی منظوری دی گئی ہے۔
سعودی کابینہ نے فلسطینی بحران کے متعلق تفصیلی جائزہ  لیتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی جارجیت کو مسترد کردیا ہے۔
کابینہ نے غزہ میں جنگ بند کا مطالبہ کرتے ہوئے رہائشیوں کو انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا ہے۔
کابینہ نے کوریا کے ساتھ مختصر قیام کے لیے ویزے سے استثنی کے معاہدے کی بھی منظوری دی ہے۔
سعودی کابینہ نے عرب ممالک کے ساتھ انسانی کلوننگ  کے انسداد  کے لیے ہونے والا معاہدہ منظور کرلیا ہے۔

شیئر: