ضیوف الرحمن کو منفرد صحت خدمات کی فراہمی کے لیے علمی ملاقات
’علمی ملاقات کا عنوان ’ضیوف الرحمن کو منفرد صحت خدمات کی فراہمی‘ رکھا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سرپرستی اور گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان کی شرکت سے ام القری یونیورسٹی میں حج وعمرہ کے متعلق علمی ملاقات منعقد ہوگی۔
ام القری یونیورسٹی کے مطابق مدینہ منورہ میں خادم حرمین شریفین حج و عمرہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تحت کل بدھ اور جمعرات کو ہوگی۔
علمی ملاقات کا عنوان ’ضیوف الرحمن کو منفرد صحت خدمات کی فراہمی‘ رکھا گیا ہے۔
ام القری یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر معدی بن محمد آل مذہب نے کہا ہے کہ ’یہ علمی ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے‘۔
’اس میں عازمین حج کو خدمات فراہم کرنے والے تمام ادارے شریک ہیں ہوں اور تجربات کا تبادلہ ہوگا‘۔
’سلامتی کے اعلی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے بہترین صحت خدمات کی فراہمی اور عازمین حج کو طبی سہولت فراہم کرنا تمام اداروں کا مقصد ہے‘۔