Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

حرمین کے زائرین اپنے بچوں کی نگرانی کریں

’زائرین حرمین شریفین بچوں کی اچھل کود سے متاثر ہوتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی نگرانی کریں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق زائرین حرمین شریفین بچوں کی اچھل کود سے متاثر ہوتے ہیں جبکہ عبادات میں خشوع و خضوع نہیں رہتا۔
حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ہم ننھے زائرین کا تہہ دل سے استقبال کرتے ہیں تاہم والدین کی نگرانی ضروری ہے‘۔
’بچوں کو حرم کی قدسیت اور احترام سکھانے کے علاوہ دیگر لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بننے سے منع کرنا چاہئے‘۔
انتظامیہ نے زائرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام اور مسجد نبوی عبادت گاہیں ہیں، آپ اپنے بچوں کی نگرانی کرکے دوسرے نمازیوں کو راحت اور سکون پہنچائیں‘۔

شیئر: