پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کی سابق قومی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کے بعد ان کے سابق شوہر عمیر جسوال کے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس سے پوسٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
شعیب ملک کے لیے نیک خواہشات، طلاق ’چند ماہ‘ قبل ہوئی: ثانیہ مرزاNode ID: 829421
میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر عمیر جسوال کے نام سے منسوب ایک اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی جس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی تصویر شیئر کی گئی۔
Tera gham mera gham
Ik jaisa sanam
Hum donon ke aik kahani pic.twitter.com/M3ykwy91Ug— Umair Jaswal (@UmairJas) January 20, 2024
متعلقہ پوسٹ کے عنوان میں لکھا گیا تھا ’میرا اور خاور مانیکا کا غم ایک جیسا ہے اور ہماری کہانی بھی ایک جیسی ہے۔‘
عمیر جسوال کے نام سے منسوب اس ایکس اکاؤنٹ سے جب یہ پوسٹ کی گئی تو مداح اسے عمیر جسوال کی پوسٹ سمجھ کر شیئر کرتے رہے، اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ پوسٹ اتنی وائرل ہو گئی کہ اس پر لوکل میڈیا پر خبریں بھی شیئر ہونا شروع ہو گئیں۔
پوسٹ وائرل ہونے کے بعد جب مداحوں نے اس پر تبصرے کرنا شروع کیے تو عمیر جسوال ردعمل دینے پر مجبور ہوگئے۔ گلوکار نے اپنے انسٹاگرام کے آفیشل اکاؤنٹ کی سٹوری میں جعلی اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ کا سکرین شاٹ پوسٹ کیا اور کہا کہ یہ ان کا اکاؤنٹ نہیں ہے، کسی نے ان کے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے۔

عمیر جسوال نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ان کے ایکس اکاؤنٹ کا ’یوزر نیم‘ مختلف ہے۔












