مملکت میں جمعے موسم کیسا رہے گا؟
عسیر ، الباحہ اور مکہ مکرمہ ریجنز میں بارش کی توقع ہے(فوٹو، ایس پی اے )
قومی مرکز برائے موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ جمعہ 19 جنوری کو مملکت کے مختلف علاقوں میں بارش اورژالہ باری کا امکان ہے۔ بعض مقامات پرتیز ہوائیں بھی چلیں گی۔
موسمیاتی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں مذید کہا گیا ہے کہ عسیر ، الباحہ اور مکہ مکرمہ ریجنز میں کہیں ہلکی جبکہ بعض مقامات پرموسلا دھار بارش کی توقع ہے۔
رپورٹ میں مذید کہا گیا ہے کہ قصیم ریجن کے بعض علاقوں میں بھی موسم آبرآلود رہے گا جبکہ کہیں کہیں ہلکی بارش کا بھی قوی امکان ہے۔
مکہ ریجن کے بعض علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ گرد وغبار بھی چھایا رہے گا جبکہ اللیث ، القنفذہ ، طائف ، العرضیات ، اضم اور میسان میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔
مدینہ ریجن کے علاقے الرایس ، ینبع اور الحناکیہ کے علاوہ خیبر اور وادی الفرع میں تیز ہواوں کے ساتھ گرد وغبار چھایا رہے گا جس کی وجہ سے شاہراہوں پرحد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔
جازان ریجن میں کہیں ہلکی جبکہ کہیں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔