جدہ سمیت متعدد شہروں میں مطلع ابر آلود، ہلکی بارش کی توقع
’مدینہ منورہ، قصیم، ریاض اور مشرقی ریجن میں بھی ہلکی بارش ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ سمیت مکہ مکرمہ ریجن کے متعدد شہروں میں علی الصباح مطلع ابر آلود رہا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ہلکی بارش کی توقع ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہی صورتحال مدینہ منورہ، قصیم، ریاض اور مشرقی ریجن میں بھی ہے جہاں ہلکی بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ’ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم میں استحکام رہے گا‘۔
’بعض شہروں میں قدرے تیز ہوا ہوگی جبکہ ساحلی علاقوں میں شمال مغربی ہوا چلے گی‘۔
مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں کے علاوہ مشرقی ریجن کے بعض علاقوں میں آج صبح دھند چھائی رہی۔