Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

سنیہا الال کی دوبارہ واپسی

ممبئی ..... اداکارہ سنیہا الال بالی ووڈ میں پھرسے واپسی کرنے جا رہی ہیں۔ سلمان خان کے ساتھ فلم ’لکی‘ سے اپنے کریئر کی شروعات کرنے والی سنیہا لال گزشتہ برسوں سے فلمی دنیا سے غائب ہیں۔وہ جب انڈسٹری میں آئیں تو ایشوریہ رائے سے مشابہت کے باعث کافی سرخیوں میں رہیں حالانکہ انہیں اس سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا۔ 2014 ءمیں ریلیز ہوئی ایک تامل فلم میں کام کرنے کے بعد سنیہا اچانک بالی ووڈ سے غائب ہو گئی تھیں۔ وہ اب تقریباً 4 سال بعد دوبارہ ایک ٹالی ووڈ فلم کے ساتھ بڑے پردے پر واپس آہی ہیں۔انہوں نے کہا، میں ایک بات واضح کر دینا چاہتی ہوں کہ یہ واپسی نہیں ہے، واپسی اس وقت ہوتی ہے جب آپ کسی چیز کو جان بوجھ کر چھوڑ دیتے ہیں اور دوبارہ واپس آنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن میں نے کبھی بھی انڈسٹری کو نہیں چھوڑا۔ میں اپنی خرابی صحت کے باعث فلموں سے دور تھی۔ میرے کئی پرستار مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ میں کہاں ہوں۔ میں4 سال تک کہاں غائب رہی۔میں فلمیں کیوں نہیں کر رہی تھی، ٹھیک ہے اب میں یہاں ہوں۔ سنیہا نے بتایا کہ انہیں خون کے حوالے سے ایک بیماری ہو گئی تھی جس میںمیں اپنے پاﺅں پر 30 سے40 منٹ سے زیادہ کھڑی نہیں رہ سکتی تھی۔ اسی کی وجہ سے مجھے فلموں سے دور رہنا پڑا اور اپنے علاج پر توجہ دینا شروع کی کیونکہ ایسے وقت میں میرے لئے فلم کرنا درست نہیں تھا۔

شیئر: