Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی عرب کے تمام سکولوں میں آج سے تعلیم کا آغاز

’طلبہ کی آئندہ چھٹی 28 جنوری کو طویل ہفتہ وار تعطیل کی صورت میں دی جائے گی‘ ( فوٹو : ایکس)
ہاف سمسٹر کی 10 روزہ تعطیل کے بعد آج اتوار سے سعودی عرب کے تمام سرکاری و نجی سکول اور تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سالانہ تعلیمی جدول  پر عمل کرتے ہوئےدوسرے سمسٹر کے وسط میں طلبہ کو چھٹی دی گئی تھی جو کل ہفتے کو ختم ہوگئی۔
سالانہ جدول کے مطابق اب طلبہ کی آئندہ چھٹی 28 جنوری کو طویل ہفتہ وار تعطیل کی صورت میں دی جائے گی۔
بعد ازاں دوسرے سمسٹر کے اختتام تک کوئی تعطیل نہیں ہوگی جبکہ سال کا تیسرا اور آخری سمسٹر اتوار 3 مارچ سے شروع ہوگا۔
تیسرے سمسٹر کے دوران عید الفطر کی تعطیل جمعرات 28 مارچ کواور طویل ہفتہ وار تعطیل 2 مئی کو دی جائے گی۔
واضح رہے کہ رواں تعلیمی سال 10 جون کو ختم ہوجائے گا جس کے بعد طلبہ تین ماہ کی چھٹی دی جائے گی۔
 

شیئر: