Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی ولی عہد اور کینیڈا کے وزیراعظم کا ٹیلی فون پر رابطہ

دونوں رہنماوں نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ( فوٹو: اے ایس پی)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور، علاقائی پیش رفت اور سیکیورٹی اور استحکام کے حصول کےلیے کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: