Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی ولی عہد سے العلا میں امریکی سینیٹر لینڈسے گراہم کی ملاقات

سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا گیا(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اتوار کو العلا کے سرمائی کیمپ میں امریکی سینیٹر لینڈسے گراہم نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات، بین الاقوامی اور علاقائی پیش رفت اور مشترکہ دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر شہزادہ ریما بت بندر، مملکت میں امریکی سفیر مائیکل ریٹنی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ سنیچر کو سعودی ولی عہد سے امریکی سنیٹرز اور سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین مارک وارنر نے ملاقات کی تھی۔

شیئر: