Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

اماراتی شہریوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے کمپنیوں اور اداروں پر نئی پابندی

کم از کم ایک اماراتی شہری کو روزگار دینے کی پابندی عائد کی گئی ہے
اماراتی وزارت افرادی قوت کی جانب سے اماراتی شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کے کابینہ کے فیصلے کے دوسرے مرحلہ پرعمل درامد شروع کردیا۔ 
دوسرے مرحلے میں ایسی کمپنیاں اور ادارے جہاں کارکنوں کی تعداد 20 سے 49 ہے وہاں رواں برس 2024 کے دوران کم از کم ایک اماراتی شہری کو روزگار فراہم کرنے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ 
امارات الیوم  کے مطابق وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے ایسی کمپنیاں اور ادارے جہاں کارکن 20 سے زیادہ اور 49 سے کم ہیں ان کی مجموعی تعداد 12 ہزار کے قریب ہے جو 14 شعبوں میں کام کررہی ہیں۔ 
کابینہ کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ آئندہ برس 2025 میں ایک اور اماراتی شہری کو روزگار فراہم کرنا ضروری ہوگا جس کا مقصد بے روزگاری پرقابو پانا اور زیادہ سے زیادہ امارتی شہریوں کو روزگارکے مواقع فراہم کرنا ہے۔ 
وزارت کا کہنا ہے ٹیلی کمیونیکشن، انشورنس، رئیل اسٹیٹ، فنی، علمی اور اسی قسم کے دیگر شعبے، ایجوکیشن سیکٹر، صحت اور سوشل ورک کے علاوہ تفریح ، ہول سیل اور ریٹیل کاروبار، لاجسٹک اور سٹوریج اور دیگر شعبے شامل ہیں۔ 
 وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے  قانون کے مطابق جن شعبوں کا ذکر کیا گیا ہے ان کے ذمہ داروں کو چاہئے کہ وہ جلد از جلد قانون پر عمل درآمد کریں تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 

شیئر: