Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

50 ہزار سعودی نوجوانوں کی ٹریننگ اور روزگار کی فراہمی کےلیے معاہدے

روزگار کے مواقع بہتر بنانے کےلیے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی فروغ افرادی قوت فنڈ نے 50 ہزار سعودی نوجوانوں کو ٹریننگ اور روزگار کی فراہمی کےلیے پانچ اداروں کےساتھ معاہدے کیے ہیں۔
 خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فروغ افراد قوت فنڈ نے وزارت صحت، نیوم، ریاض ایئر، المدینہ ہولڈنگ روی اور عسکری صںعتوں کی قومی اکیڈمی کے ساتھ معاہدے کیے گئے ہیں۔
 یہ ادارے 50 ہزار سعودی نوجوانوں کو لیبر مارکیٹ کے قابل بنائیں گے۔ انہیں روزگار کی ضروری تربیت فراہم کریں گے اور تربیت یافتہ افراد کو ملازمتیں دیں گے۔  
لیبرمارکیٹ کی بین الاقوامی کانفرنس میں جس کی شروعات بدھ 13 دسمبر کو ہوئی ہے۔ فروغ افرادی قوت فنڈ کے تجربے کا جائزہ لیا گیا۔
فنڈ نے متعلقہ اداروں کی شراکت سے مقامی نوجوانوں کےلیے روزگار کے مواقع بہتر بنانے کےلیے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

شیئر: