Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی ہلال احمر نے مسجد نبوی میں ایک زائر کی جان بچا لی

مریض کو علاج کے لیے باب جبریل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ہلال احمر کی رضاکار ٹیموں نے مسجد نبوی مدینہ منورہ بر وقت طبی امداد فراہم کرکے ایک شخص کی جان بچالی۔
سبق نیوز کے مطابق اتھارٹی کے برانچ ڈائریکٹر احمد بن علی الزہرانی نے بتایا’ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو جمعے کی نماز سے قبل گیارہ بجکر 26 منٹ پر ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ مسجد نبوی کے اندر ایک شخص کو دل کا دورہ پڑا اور وہ بے ہوشی کی حالت میں ہے‘۔
’مریض کو فوری طور پرطبی امداد فراہم کی گئی۔ کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن کی کارروائی اور بجلی کے جھٹکے دیے گئے۔ دل کی دھڑکن بحال ہونے پر علاج کے لیے باب جبریل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا‘۔
یاد رہے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں امراض قلب میں مبتلا افراد کو ضرورت پڑنے پر ہنگامی طبی امداد کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ’کارڈیک الیکڑک شاک ڈیوائس ‘نصب ہیں۔

شیئر: