Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی طبی عملے نے بنگلہ دیشی عمرہ زائر کی جان بچا لی

عمرے کی ادائیگی کے دوران دل کی حرکت رک گئی تھی۔ (فائل فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے اجیاد ایمرجنسی ہسپتال کے طبی عملے نے ایک عمرہ زائر کی جان بچالی۔ دل کی حرکت عمرہ ادا کرتے ہوئے رک گئی تھی۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عمرہ زائر کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔  طبی عملے نے انہیں اجیاد ہسپتال منتقل کرکے فوری طبی امداد مہیا کی۔
الیکٹراک شاک دیے گئے جس سے دل کی حرکت بحال ہوئی بعد ازاں طبی نگہداشت اور علاج کے لیے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ اجیاد ایمرجنسی ہسپتال نے 2023 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 596 افراد کو  انتہائی صحت نگہداشت کی سہولتیں فراہم کی ہیں۔ 

شیئر: