Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
تازہ ترین

سعودی شہری نے سزائے موت سے چند لمحے پہلے بیٹے کے قاتل کو معاف کردیا

معافی کے اعلان پر قاتل کی ماں کے خوشی سے رو پڑیں (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں سعودی شہری نے سزائے موت پر عملدرآمد سے چند لمحے پہلے اپنے بیٹے کے  قاتل کو معاف کردیا۔
پانچ برس قبل جدہ کے علاقے حمدانیہ میں معمولی بات پر ہونے والا جھگڑا قتل پر ختم ہوا تھا۔ 
اخبار 24 کے مطابق جدہ کے علاقے حمدانیہ میں علاقے میں کار پارکنگ کے اختلاف پر 6 افراد میں جھگڑا ہوا تھا جس کے نتیجے میں شخص کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا تھا۔ 
واقعہ پانچ برس پرانا تھا۔ عدالت میں کیس چلا ۔قاتل کو سزائے موت سنا ئی گئی تھی۔ فیصلے کے خلاف اپیل مسترد ہو گئی۔ 
اپیل مسترد ہونے کے بعد قاتل کے اہل خانہ نے مقتول کے ورثاء سے رابطہ کیا۔
اصلاحی کمیٹی نے بھی معاملہ حل کرنے کےلیے اپنا کردار ادا کیا مگر مقتول کے والد کسی صورت میں قاتل کو معاف کرنے کے لیے تیار نہ تھے۔ 
قاتل کے ورثا ہر طرح سے ناامید ہو چکے تھے جبکہ سزائے موت پر عمل درآمد کے دن بھی قریب آر ہے تھے۔
قصاص کے دن میدان میں لوگ جمع تھے۔ عدالتی اہلکار نے جرم کی نوعیت اور عدالتی فیصلہ سنایا۔
معافی کے اعلان پر قاتل کی ماں کے خوشی سے رو پڑیں اور کہا کہ میں نے ہمت نہیں ہاری تھی۔

شیئر: