Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی شہری نے سزائے موت کے دن بیٹے کے قاتل کو معاف کردیا

 سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے قاتل کو میدان میں پہنچا دیا گیا تھا ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کی رابغ کمشنری کے مقامی شہری داخل سلیم البلادی نے اپنے بیٹے کے قاتل کو سزائے موت کے دن اللہ کی رضا کے لیے معاف کردیا۔ 
اخبار 24 کے مطابق داخل سلیم البلادی نے بتایا کہ ’نو برس قبل رابغ کمشنری میں میرے بیٹے کو آپسی جھگڑے کے دوران قتل کردیا گیا تھا‘۔
 قاتل کے رشتہ دار معافی کی درخواستیں کررہے تھے لیکن سعودی شہری کسی قیمت پر خون بہا لینے کے لیے تیار نہیں تھے اور نہ اپنے بیٹے کے قاتل کو معاف کرنے پر راضی تھے۔
ان کا کہنا تھا  جس نے میرے بیٹے کو قتل کیا ہے اسے اسلامی قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے۔
 سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے قاتل کو میدان میں پہنچا دیا گیا تھا اور سزا دینے کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی تھیں سعودی شہری نے اللہ کی رضا کے لیے معاف کرنے کا اعلا ن کیا۔ 

شیئر: