Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم پھر سے پہلے نمبر پر آگئے

ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم انڈیا کے شبمن گل کو پیچھے چھوڑ کر دوبارہ نمبر ون پر آگئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔
بدھ کے روز جاری ہونے والی تازہ رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں انڈیا کے اوپنر شبمن گل کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون پر آگئے ہیں۔
اسی طرح ون ڈے فارمیٹ میں بولرز کی فہرست میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج نمبر ون جبکہ آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل وُڈ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
دوسری جانب انگلینڈ کے لیگ سپنر عادل رشید ٹی 20 میں نمبر ون رینکنگ بولر بن گئے ہیں۔ عادل رشید نے ویسٹ انڈیز میں انگلینڈ کی جاری سیریز کے پہلے چار ٹی 20 میچز میں سات وکٹیں لینے کے بعد افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان اور نمبر تین پر موجود انڈیا کے روی بشنوئی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
انڈیا کے سوریا کمار یادیو جنوبی افریقہ میں دوسرے اور تیسرے ٹی 20 میں ایک نصف سینچری اور ایک سنچری بنانے کے بعد ٹی 20 رینکنگ میں سرفہرست بیٹر رہے۔ دوسرے نمبر پر اب بھی پاکستان کے بیٹر محمد رضوان موجود ہیں۔
ٹیسٹ رینکنگ میں کین ولیمسن بدستور نمبر ون رینک پر موجود ہیں جبکہ عثمان خواجہ تین درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ 
ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں پیٹ کمنز ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، جب کہ نیتھن لیون پانچویں، مچل سٹارک آٹھویں اور جوش ہیزل ووڈ دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔ انڈین آف سپنر روی چندر اشون ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں نمبر ون پر برقرار ہیں۔

شیئر: