Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

گھوڑوں کے مقابلہ حسن کی اختتامی تقریب آج ہوگی

’کنگ عبد العزیز سینٹر ریاض میں گھوڑوں کے درمیان کئی راؤنڈ پر مشتمل مقابلے ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: ایکس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی نیابت کرتے ہوئے گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز گھوڑوں کے مقابلہ حسن کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گھوڑوں کے مقا بلہ حسن کی اختتامی تقریب آج ہفتے کو ریاض میں ہوگی۔
اس سے قبل کنگ عبد العزیز سینٹر ریاض میں گھوڑوں کے درمیان کئی راؤنڈ پر مشتمل مقابلے ہوئے ہیں۔
مختلف مرحلوں میں پوزیشن لینے والے گھوڑوں کے مالکان کو نقد انعامات دیئے گئے ہیں۔
مختلف مراحل سے گزر کر حتمی مرحلے میں آنے والے گھوڑوں کو اختتامی تقریب میں شریک کیا جائے گا۔

شیئر: