Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

بحرین میں ایک لاکھ درخت لگانے کے سعودی انیشیٹو کا آغاز

سعودی عرب کے اننیشیٹو کا مقصد بحرین میں سبزہ زاروں کو بڑھانا ہے ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کور ڈیولپمنٹ اینڈ کمبیٹنگ ڈیزر ٹیفیکشن نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں متعدد مقامات پر دس لاکھ درخت لگانے کے انیشیٹو کے تحت پہلے مرحلے میں ایک لاکھ درخت لگانے کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس اننیشیٹو کا مقصد بحرین میں سبزہ زاروں کو بڑھانا، حیاتیاتی تنوع کا تحفظ، شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے اور صحرایت کا مقابلہ کرنا ہے۔
 پہلے مرحلے میں30 ہزار کافور اور سدر کے درختوں کو منامہ کے مختلف مقامات پر منتقل کیاگیا۔ شجر کاری کے عمل کو مکمل کرنے کےلے مزید 70 ہزار ببول اور سدر کے درختوں کی منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔
اس موقع پر بحرین کے وزارت بلدیات اور زرعت نے کہا یہ اقدام بحرین کی جنگلات کی قومی حکمت عملی اور سعودی عرب کی قیادت میں ایک سرسبز مشرق وسطی کےلیے علاقائی انیشیٹو پر عملدرآمد کےلیے کیا گیا ہے۔

شیئر: