آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا کو پاکستان پر 300 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
پرتھ میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنا لیے تھے۔
دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے کریز پر سٹیو سمتھ 43 جبکہ عثمان خواجہ 34 رنز بنا کر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
-
بابر اعظم کو ’کرکٹ ٹیم کا سلمان خان‘ کیوں کہا جا رہا ہے؟Node ID: 815996
-
’اُوبر ڈرائیور سے کرکٹر تک‘ پرتھ ٹیسٹ میں چھ وکٹیں لینے والے عامر جمال کون؟Node ID: 819866
دوسری اننگز میں بولنگ کرتے ہوئے پاکستان کی طرف سے دونوں وکٹیں خرم شہزاد نے حاصل کیں۔
اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم 271 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں امام الحق نے 62، عبداللہ شفیق نے 42 اور کپتان شان مسعود نے 30 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے نیتھن لائن نے تین جبکہ مچل سٹارک اور پیٹ کمنز نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سنیچر کو پاکستان نے اپنی پہلی اننگز دو وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کی تو امام الحق اور خرم شہزاد کریز پر کھڑے تھے۔
نائٹ واچ مین خرم شہزاد جلد ہی پویلین لوٹ گئے، اُن کو پیٹ کمنز نے کلین بولڈ کیا۔ وہ سات رنز بنا سکے۔
اس کے بعد بابر اعظم 21 رنز بنا کر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔
