Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

حج درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں 22 دسمبر تک توسیع

’اکیلی خاتون حلف نامہ فراہم کرنے پر خواتین کے قابل اعتماد گروپ کے ساتھ حج کرنے کی اجازت ہے‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں 22 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق ’عازمینِ حج کے اصرار پر وزارتِ مذہبی امور نے درخواستوں کی وصولی میں 10 دن کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔‘
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ’سپانسرشپ سکیم میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔‘
’بیرون ملک سے  ڈالر میں ادائیگی کرنے والوں کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا، جبکہ حجِ بدل پر پانچ سال کی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔‘
ترجمان مذہبی امور نے بتایا کہ ’گذشتہ پانچ سال کے دوران حج کرنے والے رواں برس حج درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔‘
’اکیلی خاتون حلف نامہ فراہم کرنے پر خواتین کے قابل اعتماد گروپ کے ساتھ حج کرنے کی اجازت ہے۔‘

شیئر: