Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025
تازہ ترین

’روٹ ٹو مکہ‘ پاکستانی عازمین کا سفر حج زیادہ آرام دہ ہوگیا: سفیر پاکستان

یہ سعودی عرب اور پاکستان کے  گہرے برادرانہ تععلقات کی علامت ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں  پاکستانی سفیر احمد فاروق نے روٹ ٹو مکہ انشیٹو کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ یہ سعودی عرب اور پاکستان کے  گہرے برادرانہ تععلقات کی علامت ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو روٹ ٹو مکہ انشیٹو پر فخر ہے جس کی بدولت پاکستانی عازمین کو سفر حج میں آسانی ہورہی ہے۔ پاکستانی عازمین کا سفر حج زیادہ آرام دہ اور پرسکون ہوگیا ہے۔ 
انہوں نے کہاکہ ’روٹ ٹو مکہ انشیٹو سعودی عرب کے اس عہد و پیمان کی منفرد پہچان ہے جو اس نے تمام عازمین حج کو پانچویں رکن کی ادائیگی میں آسانی پیدا کرنے کے حوالے سے کیا ہوا ہے‘۔ 
سفیر پاکستان نے حج زائرین کے سفر حج میں پیش آنے والی دشواریوں کے ازالے کے لیے جملہ وسائل وقف کرنے اور روٹ ٹو مکہ انشیٹو پر  شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔ 

شیئر: