Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی ایجنسی سوڈان کے ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے شعبے قائم کرے گی

سوڈان کی این جی او کے ساتھ مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات سوڈان کے پانچ ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے شعبوں کے لیے 4.8 ملین ریال مالیت کے معاہدے پر دستخط  کیے ہیں۔  
الاقصادیہ کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے سوڈان کی ایک این جی او کے ساتھ مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
 مشرقی سوڈان کے علاقے القضارف، کسلا اور پورٹ سوڈان کے پانچ بڑے اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے شعبے تیار کیے جائیں گے جن پر 48 لاکھ 50 ہزار ریال لاگت آئے گی۔  
معاہدے کے تحت سوڈان کے ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت کے شعبوں کومصنوعی تنفس کے آلات، خودکار سسٹم اور انتہائی نگہداشت کے شعبے کے بیڈ فراہم کیے جائیں گے۔
ان شعبوں کی مینٹینس کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ اس منصوبے سے 40 لاکھ افراد کو فائدہ ہو گا۔ 

شیئر: