Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

جدہ میں غیرملکی نے جھگڑے پر اہلیہ کے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا

بہانے سے بلایا اور راستے میں روک کر فائرنگ کی جس سے دونوں ہلاک ہوگئے (فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب کے شہر جدہ میں مقیم ایک غیر ملکی نے اہلیہ کے رشتے داروں کے ساتھ جھگڑے پر اہلیہ کے دو سگے بھائیوں کو دھوکے سے بلا کر قتل کردیا۔  
عکاظ اخبار کے مطابق جدہ پولیس نے قتل کے الزام میں ایک یمنی شہری کو حراست میں لیا ہے۔  
پولیس کا کہنا ہے’ ملزم کا اپنی اہلیہ کے رشتے داروں سے جھگڑا ہو گیا تھا ۔ اہلیہ کے بھائی بھی جھگڑے میں شریک ہو گئے تھے‘۔  
یمنی شہری نے اہلیہ کے دونوں بھائیوں کو معاملات طے کرنے کے بہانے جدہ کے شمالی محلے الریاض میں ملاقات کے لیے بلایا۔
دونوں بھائی جب مقررہ مقام پر پہنچنے والے تھے کہ یمنی شہری نے انہیں راستے میں روک کر فائرنگ کی جس سے دونوں ہلاک ہوگئے۔  
پولیس  نے رپورٹ ملنے پر ملزم کو تلاش کر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔
ملزم اور اس کی اہلیہ کے بھائیوں کا تعلق البیضا کمشنری سے ہے اور وہ پہلے سے بھی ایک دوسرے کے رشتے دار ہیں۔  

شیئر: