حائل ریجن میں سعودی شہری کو ہم وطن کے قتل کیس میں سزائے موت
عدالت نے جرم ثابت ہونے پرسعودی شہری کو سزائے موت سنائی تھی۔ (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کے حائل ریجن میں حکام نے نے سنیچر کو قتل کیس میں سعودی شہری کی سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کرایا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ ’سعودی شہری وائل بن باجح بن دحام العنزی نے اپنے ہم وطن عواد بن مسلم بن جزاع الشمری کو جھگڑے کے دوران چاقو کے وار کرکے قتل کردیا تھا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ سیکیورٹی فورسز نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا‘۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پرسعودی شہری کو سزائے موت سنائی تھی۔
اس فیصلے کو ایپل کورٹ اور سپریم کورٹ نے برقرار رکھا بعد ازاں ایوان شاہی کی طرف سے فرمان جاری ہونے پر حائل میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا۔