Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پاکستان جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں 12 دسمبر کو سپین سے مقابلہ

ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان اور سپین کا مقابلہ 12 دسمبر کو ہوگا (فوٹو: پی ایچ ایف)
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بیلجیئم کا میچ 1-1 گول سے ڈرا ہوگیا، تاہم پاکستانی ٹیم ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔
ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ایونٹ میں پاکستان اور بیلجیئم کا میچ سنیچر کو کھیلا گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ اہم اور سنسنی خیز میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔
 بیلجیم کے جیک نے پہلے کوارٹر کے تیسرے منٹ میں ہی پینلٹی کارنر کے ذریعے گول کرکے اپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف ایک گول کی برتری دلا دی۔
پاکستانی ٹیم کو میچ کے17 ویں اور27 ویں منٹ میں گول کرنے کے مواقع ملے لیکن ڈریگ فلکر ارباز احمد دونوں پینلٹی کارنرز پر گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
پہلے ہاف کے اختتام تک بیلجیئم کو پاکستان کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی۔
کھیل کے 42 ویں منٹ میں ارباز احمد نے پینلٹی کارنر پر گول کرکے میچ 1-1 گول سے برابر کردیا۔
میچ ڈرا ہونے کے بعد پاکستان نے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان اور سپین کا مقابلہ 12 دسمبر کو ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

شیئر: