Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سعودی قیادت کی طرف سے تنزانیا کو یوم آزادی پر مبارکباد

’سعودی قیادت نے تنزانیا کی صدر ڈاکٹر سامیہ صولوحو کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تنزانیا کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے تنزانیا کی صدر ڈاکٹر سامیہ صولوحو کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے تنزانیا کی صدر کو روانہ کئے جانے والے مکتوب میں کہا ہے کہ  تنزانیا کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک اور قوم کے لیے مزید ترقی اور کامرانی کی امید رکھتے ہیں۔
سعودی قیادت نے کہا ہے کہ  ہم امید رکھتے ہیں کہ سعودی عرب اور تنزانیا کے درمیان مختلف شعبوں کو تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
 

شیئر: