Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

چھینی ہوئی گاڑی میں لوٹ مار کرنے والے تین شہری گرفتار 

 ملزمان کے اس ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا جہاں وہ چھپے ہوئے تھے (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں ریاض پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے لوٹ مار میں تین سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ چھینی ہوئی گاڑی استعمال کررہے تھے۔ 
اخبار 24 کے مطابق محکمہ امن عامہ کے جاری کردہ ویڈیو کی مدد سے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے ملزمان کا تعاقب کیا۔
 ملزمان کے اس ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا جہاں وہ چھپے ہوئے تھے۔ 
ریاض پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے حشیش برآمد ہوئی ہے۔  قانونی  کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: