Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ریاض اور جدہ میں لوٹ مار میں ملوث ملزمان پکڑے گئے

ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ( فوٹو: ٹوئٹر محکمہ امن عامہ)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تین سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مقامی شہریوں پر تجارتی مراکز سے قیمتی سامان اور نقدی لوٹنے کا الزام ہے۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ’ ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے‘۔
علاوہ ازیں سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ پولیس نے دو گھروں میں سونے کے زیورات لوٹنے والے ایک مقامی شہری  کو حراست میں لیا ہے۔
محکمہ امن عامہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ لوٹ مار میں ملوث شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔ 

شیئر: