کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے کہا ہے کہ ’غزہ کی امداد کے لیے اب تک24 طیارے روانہ کئے جاچکے ہیں‘۔
’ان طیاروں میں امدادی سامان کا مجموعی وزن 573 ٹن ہے جس میں 14 ایمبولینس گاڑیاں بھی شامل ہیں‘۔
’روانہ کئے جانے والے امدادی سامان میں غذائی پیکٹ، خشک راشن، کمبل، خیمے، سلیپنگ پیگز اور بچوں کا خشک دودھ شامل ہے‘۔
’سعودی قیادت کی ہدایت پر ساہم پورٹل کے ذریعہ عوامی عطیات مہم شروع کی گئیں جن میں سب سے پہلے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے خود 30 ملین ریال جبکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 20 ملین ریال عطیہ کیا ہے‘۔
’ساہم پورٹل کے ذریعہ غزہ کے لیے اب تک 455 ملین ریال سے زیادہ کے عطیات جمع کئے گئے ہیں‘۔
’ساہم پورٹل کے ذریعہ غزہ کے لیے اب تک 455 ملین ریال سے زیادہ کے عطیات جمع کئے گئے ہیں‘ ( فوٹو: واس)
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’فضائی پل کے علاوہ سینٹر نے تین بحری جہاز بھی روانہ کئے ہیں 401 کنٹینر موجود تھے‘۔
’ان میں سے 258 کنٹینرز میں طبی سامان تھا جبکہ 143 کنٹینروں میں غذائی اشیا، خیمے، کمبل اور سلیپنگ بینگ کے علاوہ بچوں کا خشک دودھ تھا‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’علاوہ ازیں کنگ سلمان سینٹر نے عالمی امدادی اداروں کے ساتھ متعدد معاہدے کئے ہیں جن کے تحت غزہ میں طبی امداد کے علاوہ پناہ گزینوں میں ضرورت کی اشیا تقسیم کی جائیں گی‘۔