Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

لبنان، چاڈ اور سوڈان میں غذائی اشیا کی تقسیم

’چاڈ کے پسماندہ علاقوں میں کھجور کے 2500 کارٹن تقسیم کئے گئے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے لبنان، سوڈان اور چاڈ میں امدادی سامان اور غذائی موادکی تقسیم کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق امدادی سامان کی تقسیم گزشتہ دنوں ہوئی ہے۔
کنگ سلمان سینٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’چاڈ کے پسماندہ علاقوں میں کھجور کے 2500 کارٹن تقسیم کئے گئے ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تقسیم کی گئی کھجور 15 ہزار افراد کے لیے کافی ہوگی‘۔
’اسی طرح سوڈان کے علاقہ کسلا میں بھی کھجور کے 1533 کارٹن تقسیم کئے گئے ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تقسیم کی جانے والی کھجوریں 7817 افراد کے لیے کافی ہوں گی‘۔
دریں ثنا کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے لبنان کے عکار اور المنیہ شہروں میں روٹیاں تقسیم کی ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’لبنان میں فلسطینی اور شامی پناہ گزینوں میں تازہ روٹیاں تقسیم ہوئی ہیں‘۔
انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ’اس کار خیر سے ایک لاکھ 25 ہزار افراد نے فائدہ اٹھایا ہے ‘۔

شیئر: