Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

مصر کا الجونہ فلم فیسٹیول دسمبر میں منعقد ہوگا

فلسطینی سنیما کے لیے وقف ایک خصوصی پروگرام پیش کیا جائے گا۔ فائل فوٹو انسٹاگرام
غزہ میں ’پریشان کن حالات‘ کی وجہ سے دو بار ملتوی ہونے  والا مصر کا الجونہ فلم فیسٹیول 14 سے 21 دسمبر تک منعقد ہوگا۔
عرب نیوز کے مطابق منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ الجونہ فیٹسیول کے چھٹے ایڈیشن میں فلسطینی فلم انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے فلسطینی سنیما کے لیے وقف ایک خصوصی پروگرام پیش کیا جائے گا۔

فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لیے فیسٹیول بغیر کسی جشن کے ہو گا۔ فائل فوٹو انسٹاگرام

انسٹاگرام پر جاری کیے جانے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس سال کے ایڈیشن کا مقصد غزہ کی موجودہ صورتحال اور غیر انسانی حالات پر روشنی ڈالنا ہے۔
الجونہ فلم فیسٹیول کے دوران مصری ہلال احمر کے ساتھ مل کر غزہ میں انسانی امداد کی کوششوں کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے ’ فنڈ ریزنگ ڈنر‘  کا انتظام کیا گیا ہے۔

چھٹے ایڈیشن کا مقصد غزہ کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالنا ہے۔ فائل فوٹو انسٹاگرام

قاہرہ کے جنوب میں 250 میل دور سیاحتی قصبے الغردقہ کے قریب  بحیرہ احمر کے کنارے واقع ایک ریزورٹ میں منعقد ہونے والا فلم فیسٹیول کا چھٹا ایڈیشن فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر بغیر کسی جشن کے منعقد ہو گا۔

شیئر: