Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

برازیل کے صدر سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

برازیل کے صدر لوئیز لولا ڈی سلوا منگل کو سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر برازیلی صدر کا خیرمقدم کیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور برازیل کے درمیان مضبوط تجارتی شراکت داری ہے۔
رواں سال کے پہلے سات ماہ میں سعودی عرب کےلیے برازیل کی برآمدت 1.87 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو عرب ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔

شیئر: