Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

امارات میں 57 جوڑوں کی اجتماعی شادی

محمد بن ھویدن نے نوبیاہتا جوڑوں کو مبارک باد پیش کی۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں ’المدام‘ بلدیاتی کونسل  کے تعاون سے 57 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی ۔ 
الامارات الیوم کے مطابق اجتماعی شادی کے پروگرام میں شارجہ  کےمحکمہ شماریات کے سربراہ شیخ محمد القاسمی، المدام بلدیاتی کونسل کے چیئرمین محمد  بن ھویدن کے علاوہ علاقے کے عمائدین، اعلی عہدیدار اور دولہا دلہن کے رشتہ دار تقریب میں شریک ہوئے۔ 
اس موقع پر عوامی فنون کے طائفوں نے شادی کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے شاندار شو پیش کیا۔ 
محمد ھویدن نے اجمتاعی شادی کے قیام میں  زبردست تعاون پر قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ 
محمد بن ھویدن نے اس موقع پر نوبیاہتا جوڑوں کو مبارک باد دیتے ہوئے انہیں خوشگوار اور بہتر زندگی گزارنے کا درس اور دعائیں دیں۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: