Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا پر ایکٹیو ہونے پر سرکاری ملازم کے خلاف کارروائی ہوگی

ڈیوٹی کے دوران نجی موبائل کا استعمال بدنظمی کی انتہا ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے عہدیدار عبود آل زاحم نے کہا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران سرکاری ملازم سماجی رابطہ وسائل استعمال کرنے کا مجاز نہیں۔ خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آل زاحم نے توجہ دلائی کہ سرکاری اداروں کے ضابطہ اخلاق کے برخلاف ملازمین ڈیوٹی کے دوران اپنے موبائل کے  ذریعے سماجی رابطہ وسائل پرسرگرم رہتے ہیں۔ یہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل ہے۔
زاحم کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو اس حوالے سے مزید پابند بنانے کے لیے سخت ضابطہ سازی ضروری ہوگئی ہے۔
آل زاحم کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران نجی موبائل کا استعمال بدنظمی کی انتہا ہے۔ بہت سارے سرکاری ملازم سرکاری اداروں سے رجوع کرنے والوں کو نظر انداز کرکے اپنے موبائل سے کھیلتے رہتے ہیں یہ خلاف تہذیب بھی ہے۔
آل زاحم نے کہا کہ بہت سی بین الاقوامی کمپنیاں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے اپنے ملازمین کو ڈیوٹی کے دوران نجی موبائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتیں۔ نجی نوعیت کے رابطوں تک پر پابندی لگائے ہوئے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: