فُٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائرز راؤنڈ 2 میں سعودی عرب نے پاکستان صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی ہے۔
جمعرات کو الاحسا کے الفتح کلب سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں صالح الشہری نے دو اور عبدالرحمان غریب اور عبداللہ ردیف نے ایک، ایک گول کیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ سوشل میڈیا پر گفتگو کا موضوع بنا رہا۔ صارفین کی جانب سے سعودی عرب اور پاکستان دونوں کی فُٹ بال ٹیموں کی تعریف کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
-
پاکستانی عوام عدلیہ اور حکومت پر اعتماد نہیں کرتے: رپورٹNode ID: 812281
-
معاہدے پر دستخط، پاکستان سعودی عرب کو ورکرز فراہم کرے گاNode ID: 812306
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک صارف نے میزبان ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’سعودی عرب نے ورلڈ کپ کے گروپ سٹیج میں ارجنٹائن کو شکست دی تھی اور پھر وہ ٹیم ورلڈ کپ جیت گئی۔‘
انہوں نے مزاح کا سہارا لیتے ہوئے لکھا ’تاریخ اپنے آپ کو دُہرا رہی ہے لیکن اس وقت ایسا پاکستان کے ساتھ ہو رہا ہے اس لیے پریشانی کی کوئی وجہ نہیں۔‘
منیب فرخ نے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’جیسی توقع تھی ویسا ہی ہوا اور پاکستان میچ سعودی عرب سے ہار گیا لیکن یہاں بہت سی مثبت چیزیں بھی سامنے آئی ہیں۔‘
وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’یہ پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے اچھی سیکھ تھی۔‘
FT: Saudi Arabia 4-0 Pakistan
Pakistan as expected go down against Saudi Arabia but lots of positives to build on. Regressed in the second half but must be a great learning curve for our players.
Looking forward to the match against Tajikistan at home now on November 21. pic.twitter.com/GcDKXm3XPu
— Muneeb Farrukh (@Muneeb313_) November 16, 2023
ایک اور ’ایکس‘ صارف نے لکھا کہ ’ایک سال کی مسلسل فٹ بال سے پاکستانی ٹیم میں بہت بہتری آئی ہے۔ سعودی عرب سے ہارنے میں کوئی شرم نہیں کیونکہ اُن کی ٹیم ہم سے بہت بہتر ہے لیکن سوچیں اگر پاکستان فُٹ بال فیڈریشن کا حال اچھا ہوتا پچھلی ایک دہائی میں تو ہم کہاں پہنچ سکتے تھے۔‘
Pakistan team has improved so much with one year of consistent football. No shame in losing to Saudi Arabia as they are a much better side but imagine what we could have achieved if PFF was not a mess over the past decade. #PakistanFootball #fifa2026worldcupqualifiers pic.twitter.com/1UdjjXEFRf
— Mr Phool (@MrPhool4) November 16, 2023
اسرار احمد ہاشمی نے سوشل میڈیا صارفین کو بتانے کی کوشش کی کہ سعودی عرب فیفا فُٹ بال رینکنگ میں 57 ویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا اسی اینکنگ میں 193 واں نمبر ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہاف ٹائم میں میچ کا سکور سعودی عرب 2 اور پاکستان صفر تھا لیکن پاکستان نے انجری ٹائم میں دو مزید کھا لیے۔‘
A 4-nil defeat for Pakistan Football Team (#193) against a much higher ranked Saudi Arabia (#57). The scoreline was 2-nil at the end of 90 minutes but we conceded two goals in additional time.
A spirited effort from the Shaheens nevertheless. Tajikistan next!#KSAvPAK
— Israr Ahmed Hashmi (@IamIsrarHashmi) November 16, 2023