Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

غزہ متاثرین کے لیے ساتواں سعودی امدادی طیارہ 

امدادی سامان ٹرالرز کے ذریعے العریش سے غزہ روانہ کیا جائے گا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب سے ساتواں طیارہ غزہ کے متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر بدھ کو مصر کے العریش ایئرپورٹ پہنچ گیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق طیارے پر اشیائے خورونوش کے علاوہ دیگر امدادی سامان موجود ہے۔
سعودی عرب سے جانے والی امدادی اشیا مصر کے العریش ہوائی اڈے پروصول کرنے کے بعد انہیں مخصوص ٹرالرز کے ذریعے غزہ بھیجا جائے گا جہاں امدادی سامان متاثرین میں تقسیم ہوگا۔    
ہوائی جہاز کے ذریعے امدادی سامان کی ترسیل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے غزہ میں فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے عوامی عطیات مہم کا حصہ ہے۔ 

شیئر: