Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

غزہ متاثرین کے لیے پانچواں سعودی امدادی طیارہ 

امدادی طیارے میں 35 ٹن سے زائد ضروری سامان پہنچایا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب سے پانچواں طیارہ غزہ  متاثرین  کے لیے امدادی سامان لے کر مصر کے العریش ایئرپورٹ پہنچ گیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق طیارے پر کھانے پینے کی اشیا اور عارضی پناہ گاہ کے درکار ضروری سامان لدا ہوا ہے۔  
پہلے، دوسرے ، تیسرے  اور چوتھے طیارے کی طرح پانچویں طیارے سے بھی 35 ٹن سامان بھیجا گیا ہے۔    
ہوائی جہاز کے ذریعے امدادی سامان کی ترسیل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے غزہ میں فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے عوامی عطیات مہم کا حصہ ہے۔  

شیئر: