Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

منشیات اسمگل کرنے والے گروہ کو 55 برس قید

گروہ کا سرغنہ غیرملکی ہے جسے 25 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے(فوٹو، ایکس)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ڈھائی لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے  کا الزام ثابت ہونے پر3 رکنی گروہ کے خلاف قید اورجرمانے کا حکم صادر کردیا گیا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق منشیات فروش گروہ میں ایک سعودی اور دو عرب ملک کےشہری شامل ہیں۔
پبلک پراسیکیوشن کا مزید کہنا تھا کہ 3 لاکھ 42 ہزار نشہ آور گولیاں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض کے راستے لائی گئی تھیں۔ 
تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ گروہ کا سرغنہ غیرملکی ہے جو نشہ آور گولیاں سعودی عرب پہنچنے کے وقت باہر چلا گیا تھا۔ جس نے گروہ کے دیگر 2 افراد کو نشہ آور گولیاں وصول کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی ۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے بتایا کہ سیکیورٹی فورس کے اہلکار سرغنہ کی واپسی کے منتظر تھے۔ کسی بھی شخص کو اس وقت تک گرفتار نہیں کیا گیا جب تک سرغنہ باہر سے سعودی عرب واپس نہیں آگیا۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ تینوں کا کیس سپیشل کورٹ بھیج دیا گیا تھا۔ عدالت نے ملزم نمبر ایک کو 25 برس اور دیگر دو کو 15 پندرہ برس قید اور تین لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنائی۔ 
عدالت نے واردات میں استعمال ہونے والی اشیا ضبط کرنے اور قید کی مدت پوری ہونے پر غیرملکیوں کی بے دخلی کی سزا بھی سنائی۔

شیئر: