Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

خمیس مشیط میں منشیات فروخت کرنے پرانڈین گرفتار

ملزم کو متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا(فوٹو، ایکس )
خمیس مشیط میں محکمہ ٹریفک کے اہلکاروں نے عسیر ریجن میں نشہ آور پاؤڈرفروخت کرنےوالے انڈین شہری کو گرفتار کرلیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے’ایس پی اے‘ کے مطابق ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا۔ 
سیکیورٹی فورس نے مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے علم میں منشیات فروشی یا سمگلنگ کے حوالے سے کسی قسم معلومات ہوں تو پہلی فرصت میں اس سے مطلع کیا جائے۔
اطلاع دینے کے لیے مکہ مکرمہ، ریاض اور الشرقیہ میں  911 جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں میں  999 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

شیئر: