Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

فلائی ناس کی مدینہ اور جدہ سے ڈھاکا کےلیے براہ راست پروازیں

مدینہ اور جدہ سے ڈھاکا کے لیے ہفتے میں تین، تین پروازیں چلائی جائیں گی ( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کی فضائی کمپنی فلائی ناس13نومبر 2023 سے ڈھاکا کے لیے جدہ اور مدینہ منورہ سے براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گی۔ 
عاجل ویب  کے مطابق فلائی ناس مدینہ منورہ اور جدہ سے ڈھاکا کے لیے ہفتے میں تین، تین براہ راست پروازیں چلائے گی۔ 
نئی پروازوں کی شروعات سے جنوبی ایشیا کے  ساتھ سعودی عرب فضائی اعتبار سے مزید مربوط ہوجائے گا۔ 
فلائی ناس ’دنیا کو مملکت سے جوڑیں گے‘ کے سلوگن کے تحت  فضائی پالیسی پر گامزن ہے۔ 

شیئر: