Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

اجازت کے بغیر گاڑی کے بنیادی فیچرز میں تبدیلی ٹریفک خلاف ورزی 

خلاف ورزی پر ایک ہزار سے دو ہزار ریال تک کا جرمانہ ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ محکمہ ٹریفک)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’اجازت نامہ لیے بغیر گاڑی کے بنیادی فیچرز میں ردوبدل ٹریفک خلاف ورزی ہے‘۔ 
عاجل ویب کے مطابق محکمہ ٹریفک نے خبردار کیا کہ’ گاڑی کی بنیادی شناخت تبدیل نہ کی جائے۔ اس کےلیے محکمے سے باقاعدہ تحریری اجازت حاصل کرنا ضروری ہے‘۔ 
محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ ’اجازت نامہ لیے بغیر گاڑی کے فیچرزمیں تبدیلی ٹریفک خلاف ورزی ہے۔ اس پر ایک ہزار سے دو ہزار ریال تک کا جرمانہ ہے‘۔ 

شیئر: