Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی جوائنٹ فورسز کے کمانڈر سے پاک بحریہ کے سربراہ کی ملاقات 

دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: سعودی وزارت دفاع)
سعودی جوائنٹ فورسز کے کمانڈر ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل مطلق الازیمع سے اتوار کو پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی ہے۔ 
سعودی وزارت دفاع کے آفیشل ایکس اکاونٹ پر جاری بیان کے مطابق ملاقات میں عسکری اور دفاعی شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے پہلوؤں، جوائنٹ کو آرڈینیشن اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی سفیر نے سرکاری دورے پر آئے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔( فوٹو: فیس بک پاکستانی سفارتخانہ)

علاوہ ازیں سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے سعودی عرب کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کے اعزاز میں اپنی رہائش پرعشائیہ دیا۔
اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی کے سربراہ جنرل ( ر) راحیل شریف نے بھی شرکت کی۔

شیئر: