Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی وزارت دفاع کے عہدیدار سے جنرل ساحر شمشاد کی ملاقات 

باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو: ٹوئٹر وزارت دفاع)
سعودی وزارت دفاع میں ڈیولپمنٹ پروگرام کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر سمیرالطیب سے منگل کو پاکستان کے جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے ملاقات کی ہے۔ 
وزارت دفاع کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ’ جنرل ساحر شمشاد اور ڈاکٹر سمیرالطیب نے باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے‘۔ 
علاوہ ازیں جنرل ساحر شمشاد نے کنگ عبدالعزیز آرمی کالج کا دورہ کیا اور اس کے مختلف شعبوں اور کلاس رومز کا معائنہ کیا۔
فیکلٹی کے کمانڈر میجر جنرل علی الحضیف نے پاکستان کے جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا خیر مقدم کیا۔

شیئر: