Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی انسانی حقوق کمیشن کے تحت انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کےلیے ورکشاپ

ورکشاپ میں انسانی سمگلنگ سے منسلک انتظامی ڈیٹا پر توجہ مرکوز کی گئی(فوٹو: عرب نیوز)
سعودی انسانی حقوق کمیشن کی ایک شاخ  نے انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کی قومی کمیٹی نے حالیہ دنوں ریاض میں کمیشن کے ہیڈ کوارٹر میں چار روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے تعاون سے منعقد کیے  گئے اس ورکشاپ میں انسانی سمگلنگ سے منسلک انتظامی ڈیٹا پر توجہ مرکوز کی گئی۔
ماہرین کا بنیادی مقصد انسانی سمگلنگ سے متعلق انتظامی ڈیٹا کی بین الاقوامی درجہ بندی کے بنیادی اصولوں کو عملی جامہ پہنانا تھا۔
ورکشاپ کے تمام سیشنز کے دوران انسانی سمگلنگ سے متعلق انتظامی ڈیٹا کی اہمیت کو اچھی طرح سے ایکسپلور کرنے کے علاوہ انسانی اسمگلنگ سے متعلق انتظامی ڈیٹا کی بین الاقوامی درجہ بندی بھی کی گئی۔
چار روزہ ورکشاپ ڈیٹا اکٹھا کرنے، اس کے انتظام، ڈیٹا کی حفاظت اور انسانی سمگلنگ کے حوالے سے معلومات کے اشتراک کے پروٹوکول کے اصولوں پر محیط تھی جس میں شرکا نے ڈیٹا کے تجزیہ اور پریزنٹیشن کے عمل میں بھی دلچسپی لی۔
ورکشاپ میں انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے بین الاقوامی ماہرین کی مہارت سے استفادہ کیا گیا، میں تنظیم کے شعبہ تحفظ کے سربراہ نے شرکت کی۔
یہ تقریب انسانی سمگلنگ کے جرائم کا مقابلہ کرنے والی کمیٹی اور بین الاقوامی تنظیم برائے مائیگریشن کے تعاون سے چلنے والے تربیتی انیشیٹوز کا حصہ تھی۔
ورکشاپ کا مقصد مملکت میں انسانی سمگلنگ کے دوسرے مرحلے کے دوران مقابلہ کرنے کے طریقہ کار کو بڑھانا ہے۔

شیئر: