Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی انسانی حقوق کمیشن کی صدر ھلا التویجری کی برطانوی وزیر سے ملاقات

سعودی انسانی حقوق کمیشن کی صدر نے سلین فاونڈیشن کا بھی دورہ کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی انسانی حقوق کمیشن کی صدر ڈاکٹرھلا التویجری نے برطانوی وزیر برائے مشرق وسطی، شمالی افریقہ، جنوبی ایشیا اور اقوام متحدہ لارڈ طارق احمد سے ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق برطانیہ کے سرکاری دورے کے دوران ھلا التویجری نے وژن 2030 کے بعد سے انسانی حقوق کے شعبے میں مملکت کی تاریخی قانون سازی اصلاحات اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کےلیے سعودی قیادت کی خواہش پر زور دیا۔
سعودی انسانی حقوق کمیشن کی صدر نے سلین فاونڈیشن کا بھی دورہ کیا۔ عہدیداروں کے ساتھ انسانی حقوق کے شعبے میں تعاون اور مہارت کے تبادلہ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: