Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

کنگ سلمان ریلیف نے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے ونٹر پیکج کی تقسیم کا آغاز کر دیا

اس ونٹر پیکج سے مجموعی طور پر ایک لاکھ  75 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے (فوٹو: کے ایس ریلیف)
کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ’ونٹر ریلیف پیکج کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا ہے۔
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے سنیچر کو جاری بیان کے مطابق کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے پاکستان میں اپنی امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرتے ہوئے ونٹر ریلیف پکیج کی تقسیم شروع کر دی ہے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’رواں سال غیرمعمولی طور پر تیز مون سون بارشوں کی وجہ سے ہزاروں متاثرین کی مدد کے لیے کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ہنگامی امداد کی فراہمی میں مصروف عمل ہے۔‘
اس ونٹر پیکج کے تحت پاکستان کے 12 اضلاع جن میں صوبہ خیرپختونخوا کے اپر چترال، لوئر چترال، اپر دیر، اپر سوات اور اپر کوہستان بلوچستان میں قلات، سوراب، قلعہ سیف اللہ، اور زیارت، نیز گلگت بلتستان میں استور، غذر اور گوپس یاسین میں ونٹر ریلیف پکیج تقسیم کیا جا ربا ہے۔‘
’ونٹر پیکیج میں 50 ہزار رضائیاں اور 25 ہزار ونٹر کٹس بیں جن میں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل بیں۔‘
کنک سلمان ریلیف سینٹر کے مطابق ’یہ ریلیف پیکیج  صوبائی حکومتوں کی مدد سے شفاف طریقے سے تقیسم کیا جائے گا جس سے مجموعی طور پر ایک لاکھ  75 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔‘

شیئر: