Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 08 ستمبر ، 2025 | Monday , September   08, 2025
پیر ، 08 ستمبر ، 2025 | Monday , September   08, 2025

کنگ سلمان ریلیف کی طرف سے ذیابیطس کے مریضوں کو ادویات کی فراہمی

اس پیکج سے چار ہزار سے زائد مریض مستفید ہو سکیں گے (فوٹو: سعودی سفارتخانہ)
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر پاکستان کی طرف سے ذیابیطس ایسوسی ایشن آف پاکستان کراچی کو ادویات اورطبی آلات کی فراہم کی گئی ہے۔
 اس امداد کا مقصد یہ ہے کہ غریب اور پسماندہ ذیابیطس کے مریض اپنا علاج مفت اور بروقت کروا سکیں اور ایک صحت مند طرز زندگی گزاریں۔
اس امدادی پیکج میں ذیابیطس کے مریضوں کے خون کا معائنہ کرنے والے 7890 نسولین پین اور ادویات کے 1620 یونٹس شامل ہیں۔
سینٹر نے ایک ذیابیطس کے مریضوں کے پاؤں کا معائنہ کرنے والے ایک کلینک کو بھی امداد دی ہے جس میں 318 مختلف آلات کے علاؤہ دیگر طبی آلات شامل ہیں۔
اس پیکج سے چار ہزار سے زائد مریض مستفید ہو سکیں گے۔

شیئر: